الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے نیویارک میں بین الپارلیمانی یونین کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست پر طاقت نے قبضہ کر رکھا ہے اور جب تک یہی صورتحال رہے گی اس وقت تک دنیا میں تشدد،جنگ اور لوگوں کے بے گھر ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہناتھا کہ بعض حکومتیں اپنے عوام کے لئے تو جمہوریت چاہتی ہیں لیکن وہ دوسرے ممالک کیآمر اور ظالم حکومتوں کی حمایت کرتی ہیں اور یہی حکومتیں ہتھیاروں اور مشین گنوں کے
استعمال سے دوسرے ممالک میں جمہوریت قائم کرنا چاہتی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس رویئے کو عصر حاضر کی بہت سے جنگوں کا سبب قرار دیا اور فلسطین کے مظلوم عوام کی المناک صورتحال، صہیونی حکومت کی جنگ پسندی، عراق اور افغانستان کےخلاف لڑی جانے والی جنگوں اور ان ممالک پر قبضے ، جنگ یمن اور شام کی پانچ سالہ جنگ کو اس کی واضح مثالیں قرار دیا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایٹمی معاہدے کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے ایک بار پھر یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ دھونس
اور دھمکیوں کی پالیسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔