الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا میں ہفتے کے دن امریکی عوام نے سینٹ پال شہر میں مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے امریکا میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ امریکا میں ایک سیاہ فام کے صدر بننے کے بعد سیاہ فاموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک میں کمی کی امید پیدا ہوئی تھی لیکن جب سے باراک اوباما اس ملک کے صدر بنے ہیں تب سے سیاہ فاموں کے ساتھ زیادہ برا سلوک کیا جانے لگا ہے۔
دریں اثنا امریکا کے سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فاموں کے قتل کی بنا پر ملک میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف مسلسل مظاہرے کئے جارہے ہیں۔