الوقت کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے درعا شہر کے مضافات میں واقع داعل کے علاقے میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے تقریبا ایک سو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ادلب کے مضافات میں بھی شام کی برّی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے فضائیہ کی پشت پناہی سے ابوالضہور ایئرپورٹ میں جبہۃ النصرہ اور جیش الفتح کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ساز و سامان کو منہدم کر دیا ہے۔
دوسری جانب شام کی فوج نے جزل آئل فیلڈ کے مشرقی علاقے اور القریتین میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔