الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا
نے شہر مارع کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے کل صوبہ
حلب کے اس شہر پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملے کئے جس سے بہت سے لوگوں کو بھاری نقصان
پہنچا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے بدھ کو رپورٹ دی تھی کہ بین الاقوامی ماہرین
اور معائنہ کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو الگ الگ حملوں میں
تل براک اور حسکہ پر حملے میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔
سی
آئی اے کی ایک خفیہ دستاویز جو دوہزار تیرہ میں منظر عام پر آئی تھی اس میں کہا گیا
تھا کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد، سارین گیس تیار کرکے اسے عام شہریوں کے خلاف استعمال
کرتے ہیں۔
واضح
رہے کہ مختلف دہشت گرد گروہ، مغرب اور اس کے اتحادیوں کی مدد سے سن دوہزار گیارہ سے
شامی حکومت اور قوم کے خلاف جنگ چھیڑے ہوئے ہیں جس میں اب تک دسیوں ہزار عام شہری اپنی
جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں