:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

شام کا مسئلہ حل ہونے کے قریب!

Friday 21 August 2015
شام کا مسئلہ حل ہونے کے قریب!

الوقت- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے شام کے بحران کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے لئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرارداد سے معلوم ہوتا ہےکہ سلامتی کونسل اور دہشتگردوں کےحامی مغربی ممالک اب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے حل نہیں ہوسکتا بلکہ اس کو حل کرنے کےلئے سیاسی طریقے ہی کارساز ہوسکتے ہیں۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران شام کےبحران کو حل کرنے کی سفارتی کوششوں میں تیزی آئي ہے جس کے نتیجے میں شام کےبحران کو حل کرنے کی امیدیں جاگي ہیں۔ پیر کے دن اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین نے متفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے دی میستورا کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ دی میستورا کے منصوبے کے مطابق ماہرین کے چار ورکنگ گروہ سیاسی، سیکورٹی، قانونی اور دہشتگردی کے امور پر کام کریں گے۔ یہ گروہ ان موضوعات کے متنازعہ مسائل کاجائزہ لے کر شام میں جاری جھڑپوں کے خاتمے کے لئے سفارشات پیش کریں گے اور اقتدار کی منتقلی کا امکان فراہم کریں گے۔

اقتدار کی منتقلی عوام کی امنگوں کےمطابق

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں شام میں تمام متحارب فریقوں سے کہا گیا ہےکہ وہ شام کے اندر سیاسی عمل شروع کرکے جنگ ختم کرے کی کوشش کریں تا کہ شامی باشندوں کے قانونی مطالبات کے مطابق اقتدار کی منتقلی عمل میں آسکے۔ اس منصوبے کے مطابق شام میں ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گي جس کو مکمل ایگزیکیٹو اختیارات حاصل ہونگے۔ یہ حکومت فریقوں کی موافقت سے بنائي جائے گي۔ سلامتی کونسل کے بیان میں صدر بشاراسد کے بارے میں کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے البتہ دمشق کے اتحادیوں بالخصوص ایران اور روس نے کہا  ہےکہ وہ صدر بشار اسد کو اقتدار سے  ہٹانے کے مخالف ہیں۔ اس بیان میں دہشتگردی کے مقابلے پر بھی زور دیا گيا ہے جس کی ایران اور روس نے حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بیان ایسے حالات میں سامنے آیا ہےکہ حالیہ دنوں میں علاقائي ممالک بالخصوص شام کے اتحادیوں نے شام کے بحران کو ختم کرنے کی سفارتی کوششیں شروع کی ہیں۔ دوحہ تہران مسقط اور ماسکو میں حالیہ دنوں میں ایران، شام، روس، امریکہ اور سعودی عرب کے اعلی سفارتکاروں نے ملاقاتیں اورمذاکرات کئےہیں۔ ایران نے اپنی چار نکاتی تجویزیں میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ یاد رہے ایران ہمیشہ اس بات پر تاکید کرتا رہا ہےکہ شام کا بحران فوجی طریقوں سے نہیں بلکہ صرف شام کے گروہوں کے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔

دریں اثنا اطلاعات  ہیں کہ شام کی فوج اور حزب اللہ نے مل کر دہشتگردوں کوکراری شکت کا مزہ چکھایا ہے۔ شام کی فوج اور حزب اللہ نے شہر الزبدانی میں کاروائياں کرتے  ہوئے احرارالشام نامی دہشتگرد گروہ کنٹرول روم پر قبضہ کرلیا اور اس کے دسیوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے تکفیری دہشتگردوں نے الزبدانی شہر کو واپس لینے کےلئے بڑا حملہ کیا تھا لیکن فوج نے اس حملے کو ناکام بنادیا۔ الزبدانی اور دیگر علاقوں میں سامراج اور اسکے پٹھوؤں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی پے درپئے شکستوں کے بعد شام کی فوج کو میدان جنگ میں بالا دستی حاصل ہوچکی ہے جو مذاکرات میں شام کی حکومت کے مواقف میں مضبوطی کا سبب بنے گی لھذا امید کی جاسکتی ہےکہ شام کے سفارتکار اپنی فوج کی کامیابیوں کی بدولت مذاکرات کے میدان میں بھی فتح حاصل کرسکیں گے۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے