الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 20عام شہری شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔
سعودی لڑاکا طیاروں نے ان حملوں میں بازاروں، رستورانوں اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا۔
دریں اثنا یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں ظہران عسیر کے علاقے میں واقع سعودی فوجی اڈے کے کنٹرول ٹاور پر حملہ کر کے اس کو تباہ کر دیا۔ اس حملے میں کنٹرول ٹاور کی حفاظت کرنے والے سعودی فوجیوں کو بھی ہلاک کر دیا۔