الوقت کی رپورٹ کے مطابق، کل رات حمید گل کو برین ہیمرج ہونے پر تشویش ناک حالت میں مری کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ ) منقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خرابی صحت کی بناء پر حمید گل کچھ عرصے سے مری میں قیام پذیر تھے۔
حمید گل 89-1987 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے، اس دوران سوویت یونین کی افغانستان میں جارحیت کے حوالے سے ان کا کردار متنازع رہا۔
انہیں اسلامک ڈیموکریٹک الائنس کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا تھا۔