الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر ماؤرر سے ملاقات میں کہا ہے کہ یمن کے موجودہ بحران کا واحد حل سیاسی ہے اور اس مسئلے کویمن کے مختلف گروہوں کے درمیان باہمی مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔
26 مارچ 2015 کو جب سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تو اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے کےدوسرے ممالک کی نسبت مختلف راستہ اپنایا اور نہ صرف یہ کہ یمن کے متاثرہ عوام کے لئے انسان دوستی پر مبنی امدادی سامان کا حامل بحری جہاز بھیجا بلکہ فوجی حملے کو بھی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔