الوقت کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ایک فوجی عبدالرحمان ابراہیم عیسی البلوشی، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا۔
متحدہ عرب امارات کے پریس ذرائع کے مطابق یمن کی جنگ میں متحدہ عرب امارات کے اب تک دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات، یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات کے یمن میں اپنے کم سے کم ڈیڑہ ہزار فوجی تعینات ہیں۔
