الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ لحج، صعده، تعز، حجه، شبوه، بیضاء، ضالع، ابین، مأرب اور الجوف صوبوں میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کی سرگرمیاں مکمل طور پر تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔ وزارت صحت کے بیان میں عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب یمن کی وزارت صحت نے انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز تنظیم نے بھی یمن کی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے۔ اس تنظیم نے محاصرے کے فوری خاتمے اور یمن کے ہسپتالوں تک امداد پہنچائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے جن میں سترہ ہزار لوگوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب گذشتہ کئی مہینوں سے یمن پر بمباری کر رہا ہے اور اس ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کر رکھا ہے ۔