الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل جمعرات کو انجام پانے والے دورہ پاکستان کے مقاصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے اس ایک روزہ دورے کا مقصد، پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کرناہے ان کا کہنا تھا کہ اس دورے میں دہشت گردی کے خلاف مہم سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی امور پربھی بات چیت ہو گی۔
کہا جا رہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کو ایران کے ایٹمی معاملے پر ہونے والے نئے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ بھی کرینگے۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین ایٹمی معاملے پر معاہدہ 14 جولائی 2015 کو آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں طے پایا تھا۔