الوقت کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے صدر محمدو بوھاری نے امریکہ پر بوکو حرام دھشتگرد گروہ کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک کی وزارت دفاع سے کہا ہے کہ ہتھیاروں میں خود کفیل ہونے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
نائجیریا کے صدر نے کہا کہ امریکہ نائجیریا پر ہتھیار فروخت کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے اور اس طرح وہ بوکو حرام کو مضبوط اور فعال کر رہا ہے۔
نائجیریا کے صدر نے کچھ عرصے قبل دھشتگرد گروہ بوکوحرام کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ کے مالی اور فوجی تعاون کی خاطر واشنگٹن کا دورہ کیا تھا لیکن انھیں اس دورے میں اس وقت ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا جب امریکی حکام نے ہر قسم کے فوجی امداد اور ہتھیار دینے سے انکار کیا تھا۔
ماہرین اور آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چہ امریکی حکام ہمیشہ ہی دھشتگردی کے خلاف جدوجہد کرنے کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن عملی طور پر مختلف بہانوں سے وہ اس پر عمل نہیں کرتا۔