الوقت کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کے بعد ہوئے ہیں۔
اسماعیل ولد شیخ احمد یمن کے سیاسی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد مسقط سے ریاض گئے اور اس ملک کے حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے نیویارک جائیں گے۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جرائم حد سے بڑھ کر ہولناک صورت اختیار کررہے ہیں۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہےکہ آل سعود یمن میں کیسے کیسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔ یمن پر آل سعود اور اسکے پٹھووں کی جارحیت میں تقریبا چار ہزارسے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔