الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کل فرگوسن میں اٹھارہ سالہ سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کے قتل کی پہلی برسی کی مناسبت سے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ فرگوسن واقعے کے ایک سال بعد سسٹمیٹک نسل پرستی کے خاتمے اور اس بات کا یقین حاصل کرنے کے لئے کہ پورے امریکی سماج میں تحفظ کا احساس کیا جائے، مزید کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب نیویارک میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اٹھارہ سال کے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم پولیس نے دسیوں مظاہرین کو گرفتار کر لیاہے-
اتوار نو اگست کو نیویارک میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کی برسی منائی گئی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں لیکن ان مظاہروں کا نیا سلسلہ، مائیکل براؤن کے قتل کے بعد سے شروع ہوا ہے۔