الوقت کی رپورٹ کے مطابق کل دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مرکز میں واقع ایک رہائشی علاقے پر مارٹر گولے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5عام شہری جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے۔ دہشت گرد وں نے اس سے قبل بھی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بے گناہ افراد کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب شام کے مرکز میں واقع صدد شہر پر داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے کے خطرے کے پیش نظر، اس شہر کے سیکڑوں عیسائی شہری، اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ رپورٹوں کے مطابق دہشت گردوں نے اس شہر کے دو سو تیس شہریوں کو اغوا کر لیا ہے جن میں متعدد عیسائی شہری بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مغرب اور بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد، 2011 سے حکومت کو گرانے کے درپے ہیں، تاہم اب تک وہ، اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔