الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز کے خان آباد علاقے میں ہفتے کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں خاص طور سے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں اور خودکش حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور چار سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔طالبان نے ان حملوں کی ذمہداری قبول کی ہے۔