الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے ذریعے جنگ لڑ کر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنوایا، جس کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی جنگ کے لئے میدان میں نکلیں، ایک جانب وہ الیکشن کمیشن پر اپنے احتساب کے لئے دباؤ ڈالیں گے اور دوسری جانب ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ رحیم یار خان اور روجھان میں اگر برساتی نالوں کی صفائی اور حفاظتی بند تعمیر کرائے جائیں تو کسانوں کو معاشی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے ان کا کہناہ تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کے لئے جنگ لڑیں۔