الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے جاری اس خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل ریلیشنز کے سربراہ عادل غفار کی جانب سے لکھے گئے خط میں بان کی مون سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ کے گرفتار ہونے والے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ ریجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بلا تفریق کارروائی جاری ہے امور بھتہ خوری ،دھشتگردی اور دوسرے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔