الوقت کی رپورٹ کےمطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 23 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع کیا ہے۔حکام کے مطابق ایس ای سی پی میں کل 33 بین الاقوامی این جی اوز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 23 کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن منسوخی کے عمل میں تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بین الاقوامی امدادی گروپ 'سیو دی چلڈرن' پر پاکستان میں پابندی عائد کرکے اسلام آباد میں ان کا دفتر سیل کردیا گیا تھا، بعد ازاں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ تمام این جی اوز کو پاکستانی قوانین اور ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔ 'سالہا سال سے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس آرہی تھی لیکن ان (این جی اوز) کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کسی (این جی او) کا کام پنجاب میں تھا تو وہ گلگت بلتستان ،کوئٹہ پہنچی ہوئی تھیں۔
پاکستان مین غیر ملکی این جی اوز کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ ان میں سے اکثر خفیہ سرگرمیوں اور اس ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے میں ملوث ہیں۔