الوقت کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان طارق جزاروویچ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں گذشتہ مارچ کے مہینے سے انیس جولائی تک تقریبا تین ہزار نو سو چوراسی افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ انیس ہزار تین سو سینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس تعداد کا ذکر یمن کے طبی مراکز کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جبکہ اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
درایں اثنا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چار مہینوں کے دوران کم سے کم ایک ہزار آٹھ سو پچانوے افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور تقریبا چار ہزار دو سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حملوں میں گذشتہ چار مہینوں کے دوران تین سو پینسٹھ یمنی بچے مارے گئے ہیں۔ جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں 4200 سے زائد افراد شھید ہوئے ہیں۔