الوقت کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنمامخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران اورامریکہ کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کو اچھی پیش رفت قراور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں امن کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو ملٹری آپریشن پر غور کیا جا رہا تھا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کاغ کہنا تھا کہ میں خود وزیر خارجہ رہاہوں ہمارے ایران کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے اور یہ معاہدہ ایرانی قوم کی فتح شمار ہوتا ہے، اس ملک میں انقلاب پاکستان کے قیام کے بعد آیا، لیکن اس ملک کی قیادت دیانت دار اور مخلص تھی، پوری دنیا نے ان کے ساتھ معاشی بائیکاٹ کیا، لیکن اس قوم نے کسی کے سامنے سر نہ جھکایا۔