الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ کے جمعے کے بیان پر، جو انہوں نے امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل کے اجلاس میں دیا تھا، ردعمل طاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر فوجی طاقت کے استعمال کی اپنی گھسی پٹی بات کو دہرایا ہے حالانکہ جان کیری کو یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ انہوں نے مذاکرات کے دوران، ملت ایران کے خلاف اس قسم کی کھوکھلی دھمکیوں اور اس طرح کے اقدامات کے خلاف ایرانی عوام کی استقامت کے بارے میں بارہا سنا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بہتر ہے کہ امریکی حکام اپنی پرانی عادتیں بھول جائیں اور ایران کی عظیم قوم کے خلاف دھمکی اور پابندیوں جیسی باتیں، ہمیشہ کے لئے ذہن سے نکال دیں۔