الوقت- کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع اور چین کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اربوں ڈالر کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے معاہدے کی رقم کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آٹھ جدید آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جو چین کی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ دفاعی نوعیت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے اپریل میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چین سے آبدوزیں خریدنے کا کہا ہے جس کی وزیراعظم نواز شریف نے بھی منظوری دے دی تھی۔