الوقت- امریکی صدرباراک اوباما اور کیوبا کے رہنما راؤل
کاسترو کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی پالیسی کے تحت امریکی دارالحکومت واشنگٹن
ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب واقع کیوبا کے سفارتخانے کی عمارت پراس کا قومی پرچم
لہرادیا گیا ہے۔ پرچم لہرانے کی تقریب میں کیوبا کے وزیرخارجہ سمیت دیگر حکام نے
شرکت نے جب کہ اس موقع پر فوج کے خصوصی دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ اسی طرح
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں بھی امریکی سفارت خانہ کام شروع کردے گا۔واضح رہے
کہ گزشتہ برس امریکی صدرباراک اوباما اور کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو نے اتفاق کیا
تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پانچ دہائیوں سے تلخی کے شکار تعلقات کو معمول کی
سطح پرلایا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتکاروں میں متعدد ملاقاتیں
ہوئیں جس کے نتیجے میں آج امریکا اور کیوبا مین سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔