الوقت- اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ویٹیکن کے مبصر بشپ سیلوانو ماریا تومازی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی بالخصوص شام میں قیام امن اور تشدد و جارحیت کے فوری خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں ایران کا مکمل بلکہ مرکزی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مابین ایٹمی معاہدہ آگے کی جانب ایک مثبت قدم اور وحشیانہ اقدامات کے مقابلے میں گفتگو کی جیت کی علامت ہے۔ بشپ سیلوانو ماریا نے امید ظاہر کی کہ شام میں بھی جلد از جلد امن و امان قائم ہو جائے گا۔