:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ایم کیو کے مرکز پر ایک اور چھاپہ

Friday 17 July 2015
ایم کیو کے مرکز پر ایک اور چھاپہ

الوقت-  پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا اور خورشید بیگم میموریل ہال میں داخل ہوگئی جہاں ایم کیو ایم کے رہنماؤں عظیم فاروقی، سفیان یوسف، قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا تاہم  عظیم فاروقی اور سفیان یوسف کو تفتیش کے کچھ دیربعد چھوڑ دیا گیا جب کہ قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ کو مزید تفتیش کے لئے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جب کہ نائن زیرو سے روانگی کے بعد رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی کے گھروں پربھی چھاپہ مارا تاہم دونوں اپنے گھروں پر موجود نہیں تھے۔ اس کے علاوہ رینجرز نے اورنگی ٹاؤن، ماڈل کالونی اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیو ایم کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

نائن زیرو پر چھاپے کے وقت رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا تھا اور علاقہ مکین سمیت کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں تھی جب کہ اس موقع پر خورشید بیگم میموریل ہال میں موجود دیگر افراد سے بھی تفتیش کی گئی۔

دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم واسع جلیل کا کہنا ہے کہ رینجرز نے چھاپے کے دوران انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ اورقمرمنصورکو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے  ان کاکہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپہ بغیر وارنٹ کے مارا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رینجرز نے مارچ میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپا مارکر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا تھا

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے