الوقت- میڈیا رپورٹس اور حکام کے مطابق ریاست ٹینیسی کے علاقے چٹانوگا میں نیوی اینڈ میرین ریزرو سینٹر اور فوجی بھرتی کے مراکز پر فائرنگ کی گئی، حملے کے دوران 4میرین ہلاک، جبکہ 1میرین اور 1پولیس اہلکار زخمی ہوا، حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ میرین کور نے تصدیق کی ہے کہ چاروں فوجی نیوی اینڈ میرین کور ریزرو سینٹر پر ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ کئی میل دور فوجی بھرتی کے مرکز پر پیش آیا، اس میں بھی یہی حملہ آور ملوث تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا نام یوسف عبدالعزیز ہے، جو مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والا امریکی شہری تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔