الوقت کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کی خرابی صحت کی وجہ سے آل خلیفہ حکومت نے ان کی سزا معاف کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مئی کے مہینے میں منامہ کی اپیلٹ کورٹ نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو سنائی گئی چھے مہینے کی قید کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔
آل خلیفہ کی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان وزارت خانوں نے نبیل رجب پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان سرکاری اداروں کو نقصان پنہچایا ہے ۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے فروری دو ہزار گیارہ سے جاری بحرینی قوم کی تحریک کے دوران بہت سے افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔