الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، چوہدری نثار کو الطاف حسین فوبیا ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین اور ایم کیو ایم فوج کے خلاف نہیں، کچھ لوگ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی تقریر پر اپنے رد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے سکیورٹی اداروں کے خلاف بدترین زبان استعمال کی گئی، الطاف حسین کے معاملے پرہر طرح سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب ان کی تقاریر پر برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔