الوقت کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے اہلکاروں نے کل بحرین کے مظلوم عوام کے گھروں پر حملے کر کے کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاریاں پرامن مظاہروں میں شرکت کی بناپر عمل میں آئی ہیں۔ ان مظاہروں میں لوگ اپنے حقوق کامطالبہ کررہے ہیں۔
بحرین میں دو ہزار گیارہ میں عوامی قیام کے کچلے جانے سے احتجاج شروع ہوا ہے اور عوام سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آل خلیفہ کی حکومت، آل سعود کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی فورسز نیز دیگر عرب ملکوں کے فوجیوں کی مدد سے جو بحرین میں تعینات ہیں بحرینی قوم کی تحریک کو کچل رہی ہے۔