الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔صوبہ صنعا کے سعوان علاقے پر بمباری میں کم از کم دس افراد شہیداور کئی زخمی ہوگئے کہ جن میں بیشتر بچے ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الجوف میں الحزم علاقے کو چھ مرتبہ جارحیت کا نشانہ بنایا گیا اور صوبہ عمران پر بھی بارہ مرتبہ حملے کئے گئے۔
واضح رہے کہ یمن پر گذشتہ ساڑھے تین مہینوں سے سعودی عرب کی جاری جارحیت میں تقریبا تین ہزار یمنی عام شہریوں کے قتل عام کے علاوہ اس ملک کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔