الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ریاض سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات میں بین الاقوامی حالات منجملہ یمن کی صورت حال کے بارے مین تبادلہ خیال کیا۔فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز اور وزیر دفاع محمد بن سلمان بھی موجود تھے-
اس سے قبل پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی ریاض کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے سعودی حکام خاص طور سے اس ملک کے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی تھی۔یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک پاکستان کے مختلف سیاسی و فوجی حکام کئی بار سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں ۔