الوقت کی رپورٹ کے مطابق جنرل(ر) پرویزمشرف نے کل اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بے نظیر بھٹو، معاہدے کی خلاف ورزی کر کے پاکستان آئی تھیں پھر شہزادہ عبداللہ نے کہا کہ نوازشریف کو بھی واپس آنے دیں، پھر ان کی درخواست پر انہیں آنے دیا جبکہ ہم نے سعودی فرمانروا کی درخواست پر انہیں دس سال کیلیے چھوڑا تھا۔
جنرل(ر) پرویز مشرف نے دعوی کیا کہ نواز شریف کی والدہ نے مجھے خط لکھا تھا کہ انہیں باہر جانے دیں جس پر انہیں سعودی عرب جانیکی اجازت دی۔