الوقت کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عرب دنیا اور عالم اسلام کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے اور مسائل اور بحرانوں کا حل دعا اور عملی اقدامات کے ذریعے ممکن ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل رات کہا کہ جس کی سرزمین زیر قبضہ ہو یا پھر دشمن اسے دھمکی دے رہا ہو، اسے خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ خدا نے ہمیں دشمن سے جہاد کا حکم دیا ہے اس لئے دعا کے ساتھ ساتھ جہاد کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے خطرے کو دور کرنے کے لئے عملی اقدام کی ضرورت ہوتی ہے اور دعا اس اقدام کو مکمل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی دشمن پر کامیابی، لبنان اور دیگر ممالک کے عوام کی دعاؤں کا ہی نتیجہ تھا۔