الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ صوبہ حضرموت میں یمنی فوج پر سعودی حکومت کے حملوں کا مقصد، مسلح افواج کا خاتمہ کرنا اور اس صوبے کوداعش جیسے تکفیری گروہ کے حوالے کرنا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان شرف لقمان نے کل کہا کہ دشمن نے یمن کے تمام شہریوں، مسلح افواج اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حضر موت میں واقع العبر علاقے میں یمنی فوج کے ڈویژن تیئیس میکا کے ہیڈکوارٹر پر سعودی اور امریکی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں دسیوں فوجی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی و امریکی لڑاکا طیارے ان حملوں کے ذریعے وحشیانہ جارحیت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ تین ماہ سے زائد عرصے سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے باوجود یمنی عوام اور فورسز کی استقامت اور سعودی عرب کی شکست کے بعد اب سعودی عرب نے یمن کے صوبے حضر موت کو داعش کے حوالے کرنے کی سازش رچی ہے۔