الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستغنی نے ہفتے کے دن افغانستان کے صوبۂ پکتیکا کے شہر برمل میں پاکستانی فوجیوں اور افغانستان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو کابل اور اسلام آباد کے تعلقات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔
یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ جب تین دن قبل پاکستانی فوجیوں نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ کے علاقے میں اپنا ایک مرکز قائم کرنا چاہا اور افغانستان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ان کو اس سے روکا گیا تو فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی- اس جھڑپ میں پاکستان کے آٹھ فوجی اور افغانستان کا ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔