الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں اور اسکالروں نے کل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی- رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ ایرانی قوم کے دشمن پابندیوں کے ذریعے اسے اس کے شایان شان تہذیبی مقام تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے مقام و منزلت کے کامل ادراک کے ساتھ باعث فخر ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے پروفیسروں کو سافٹ وار کاکمانڈر قرار دیا اور ان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے کمانڈروں کی طرح اس اہم جنگ کے میدان میں بھر پور شرکت کے ساتھ نوجوان طلبا و طالبات یعنی سافٹ وار کے افسروں کی ہدایت اور رہنمائی کریں۔