الوقت کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اہل سنت اور اہل تشیعمسلمانوں نے کل جمعے کے دن منامہ کے نزدیک شیعہ آبادی والے علاقے عالی میں واقع ایک مسجد میں مل کر نماز جمعہ ادا کی۔بحرین میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے سعودی عرب اور کویت میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل اور تکفیریوں کے فرقہ واریت پر مبنی اقدامات کے جواب میں مل کر نماز جمعہ پڑھی۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے سعودی عرب اور کویت میں شیعہ مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دہشت گردانہ حملے بحرین میں کرے گا۔