الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دولت کاکہناہے کہ واجپائی نے ان کے سامنے2002 ء کے گجرات فسادات کواپنی غلطی کہا۔ اے ایس دولت2000ء کے بعدکشمیرکے معاملے پرواجپائی کے خصوصی مشیربنے، گجرات میں جب مسلمانوں کاقتل عام ہوا تواس وقت نریندرمودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔
واضح رہے کہ گجرات فسادات میں سیکڑوں افراد چاں بحق اور زخمی ہوئے تھے جن میں سے اکثریت مسلمانوں کی تھی۔