الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور قندھار میں پاکستانی قونصل خانے میں تعینات ایک اہلکار کو حراست میں رکھنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار کو رہا کیا گیا۔
اس کے علاوہ پاکستان نے افغان فورسز کی جانب سے انگور اڈا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ برادر اور دوست ممالک کے درمیان ایسے واقعات روکنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ دوسری جانب افغان سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کے تحفظات سے اپنی حکومت کو آگاہ کریں گے۔