الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز بھی ٹیکنیکل مسائل کے بارے میں تین گھنٹے مذکرات کرنے کے بعد جواد ظریف اور جان کیری کے مذاکرات میں شریک ہوئے- اس سے پہلے محمد جواد ظریف نے چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ بھی مذاکرات کئے تھے۔
واضح رہے کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول کے لئے ویانا میں مذاکرات جاری ہیں، ان مذاکرات کی ڈیڈ لائن تیس جون تھی تاہم اس میں مزید سات دن کی توسیع کی گئی ہے۔