الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کےحکام کا کہنا ہے کہ زید حامد نے دو ہفتے قبل ہونے والی ایک تقریب میں سعودی حکومت کے خلاف تقریر کی تھی ۔ سعودی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زید حامد کو ایک ہزار کوڑوں کے ساتھ آٹھ سال قید کی بھی سزا سنائی ہے۔
زید حامد کو اہلیہ کے ساتھ سعودی عرب کے نجی دورے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔
پاکستان کے سیاسی حلقوں نے عجلت میں دی جانے والی سزا پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے آزادی بیان اور انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا۔