الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں برازیل کی صدر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان عدم اعتماد کی فضا جلد ختم نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں اگر برا سمجھوتہ طے ہونے کی طرف قدم آگے بڑھے تو امریکہ ان مذاکرات سے الگ ہو جائے گا۔بارک اوباما نے یہ بھی کہا کہ ایٹمی تنصیبات کے صرف چند بار کے معائنوں اور یا جوہری پروگرام پرامن ہونے کے ایران کے دعوے کی بنیاد پر اس بات پر اعتماد بحال نہیں ہو سکتا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ ایران نے بارہا تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور مغرب کا یہ دعوی بالکل بے بنیاد ہے کہ پرامن جوہری پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیار بھی تیار کئے جا سکتے ہیں۔