الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ غربت اور بیروزگاری کے خاتمے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسئلوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ سرتاج عزیز نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے منظورکی گئی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں 5 سے 6 فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کی جانب سے دھشتگردی میں نمایاں کمی آنے کے دعووں کے باوجود اس ملک میں عوام امن و امان کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور آئے روو اس ملک کے مختلف علاقوں میں دھشتگردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔