الوقت- افغانستان میں طالبان نے افغان فوجی قافلے پر حملہ کرکے گیارہ فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔
الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغان مغربی صوبے ہیرات کے ضلع کرک میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں سے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ہیرات کے گورنر کے ترجمان احسان الحیات کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا قافلہ پک اپ گاڑیوں میں ضلع کرک سے روانہ ہورہا تھا جس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں گیارہ فوجی ہلاک ہوگئے۔