الوقت کی رپورٹ کے مطابق کویت میں مسجد امام صادق(ع) کے شہدا کی تدفین کے موقع پر رقعت آمیز دیکھے گئے ۔جلوس جنازہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں پر مشتمل ہزاروں افراد موجود تھے- تدفین کی رسومات میں امیر کویت کے نمائندوں، پارلیمانی اراکین اور کویت میں ایران کے سفیر نے بھی شرکت کی- جلوس جنازہ میں شریک مسلمانوں نے اللہ اکبر اور لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ کویت میں جمعہ کے روز مسجد امام صادق(ع) میں نماز جمعہ کے دوران ایک تکفیری دہشت گرد نے خودکش بم دھماکہ کردیا تھا جس میں 30 کے قریبروزہ دار نمازی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے- شہید ہونے والوں میں تین ایرانی اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی ذمہ داری داعش تکفیری دہشت گرد گروہ نے قبول کی ۔ اس دہشت گردانہ بم دھماکے کے بعد کویت کی حکومت نے ہفتے کے روز عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔