الوقت کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے کل رات آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئےاور حکومت کے خلاف نعرے لگا ئے۔ النویدرات میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین ایسے پلے کارڈ دکھائی دے رہے تھے جن پر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کی ناجائز حکومت کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔
دوسری جانب آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد بحرینی شہری زخمی ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ دو ہزار گیارہ سے اب تک آل خلیفہ کے سیکورٹی اہل کاروں کے تشدد کے نتیجے میں، دسیوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔