الوقت- فلسطینیحکام نے گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خودساختہ جنگ چھیڑنے اور اس دوران
معصوم فلسطینیوں کا خون بہانے کے تمام ثبوتوں پر مبنی دستاویزات انٹرنیشنل کرمنلکورٹ میں جمع کرادیں۔ فلسطینی وزیرخارجہ رید مالکی کاکہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلکے خلاف غزہ میں چڑھائی، فلسطینی سرزمین پر قبضے اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ روارکھے جانے والے انسانیت سوز سلوک پر مبنی ثبوتوں کے ساتھ ایک طویل دستاویز بینالاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرادی ہے جو عالمی عدالت کے لئے ٹیسٹ کیس ہوگا جسسے عالمی عدالت کے طریقہ کار کا پتہ چل جائے گا۔واضح رہے کہ
اسرائیل بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ممبر نہیں اور وہ اس کے اختیارات کو بھینہیں مانتا جب کہ 2014 میں غزہ پر چڑھائی کے دوران وہ اپنے اوپر لگے تمام جنگی جرائم سے بھی انکار کرتا رہا ہے۔