الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعرات کو حلب شہر کے مضافات میں گھات لکا کر جبہۃ النصرہ سے وابستہ درجنوں دہشت گرد عناصر کو ہلاک اور ان کے جنگی ساز و سامان کو بھی تباہ کردیا۔ یہ کارروائی حلب ایئرفورس کیڈٹ کالج کے اطراف میں انجام پائی۔ شام کی فوج نے حمص اور درعا میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔ مغربی شام میں واقع قلمون علاقے میں شام کی فوج اور حزب اللہ نے کئی سرحدی پہاڑیاں آزاد کرالیں اور دہشت گردوں کو شمالی علاقوں کی جانب پسپائی پر مجبور کردیا۔ قلمون کو آزاد کرانے کی کاروائی میں اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔