الوقت- پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےفوج سے متعلق متنازع بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا اور ارکان سندھ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ کے موقع پرنوڈیرو میں پارٹی رہنماؤں کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔